صیہونی فوجیوں کی جارحیت 2 فلسطینی شہید
غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں حملہ کر کے دو فلسطینوں کوشہید اور تین کو زخمی کردیا۔
<PRS>
غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
<VO>
غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں حملہ کر کے دو فلسطینوں کوشہید اور تین کو زخمی کردیا۔
صیہونی فوجیوں نے منگل کو بھی مقبوضہ سر زمین کے نتانیا شہر کے قریب واقع بیت اسحاق علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔
صیہونی فوجی مقبوضہ فلسطین میں اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے فلسطینی زمینوں پر مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔
اکتوبر دوہزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ کے آغاز کے وقت سے ہی صیہونی فوجیوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ان حملوں میں تین سو بیس سے زیادہ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکےہیں جبکہ جوانوں کی ایک بڑی تعداد گرفتار کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی خاتون کو برہنہ کر کے تلاشی لینے کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے دو جولائی کو فلسطینی خاتون ختام سعافین کوگرفتار کرنے کے بعد اسے پوری طرح برہنہ کرکے تلاشی لی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی فوجیوں کے اس مذموم اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس توہین آمیز واقعے اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیتوں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔