افغانستان میں آپریشن، 100 طالبان ہلاک و زخمی
Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 100 طالبان ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے جنگی طیاروں کی مدد سے ننگرہار، کنڑ، نورستان، کاپیسا، پکتیکا، لوگر اور دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جس کے نتیجے میں 77 طالبان ہلاک جبکہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی قبضے میں لیا ہے۔
دوسری طرف افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے11جولائی کو صوبہ کنڑ میں فضائی حملے میں افغانستان میں دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنہ ابوسید کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، واضح رہے کہ 11جولائی کو ابو سید جو افغانستان میں صوبہ خراسان کی داعش کے عراق اور شام کے لیے امیر تھا اس فضائی حملے میں ہلاک ہوا۔