Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • طالبان کے سرغنے کا بیٹا ہلاک

طالبان کے سرغنے ملا ہبت الله کا بیٹا ہلاک ہو گیا ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سرغنے ملاہبت الله کا بیٹا عبدالرحمن خالد جمعرات کے روز  افغانستان کے صوبہ ہلمند کے شہر گرشک میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاہد نے طالبان کے سرغنے ملاہبت الله کے بیٹے عبدالرحمن خالد کی ہلاکت کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تین افراد میں شامل تھا جنہوں نے جمعرات کے روزہلمند کے شہر گرشک میں سکیورٹی فورسز کے ایک مرکز پر کار بم دھماکہ کیا تھا۔

ہلمند کے سکیورٹی حکام نے کل جمعہ کے روز کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز طالبان کے حملے کو پسپا کر کے طالبان کے 130 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا اور گرشک کے جتنے بھی مراکز تھے انھیں طالبان کے کنٹرول سے خارج کردیا گیاہے۔

 

ٹیگس