فلسطینی علاقوں میں بڑھتے ہوئے احتجاج پر صیہونی حکام کی تشویش
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i291542-فلسطینی_علاقوں_میں_بڑھتے_ہوئے_احتجاج_پر_صیہونی_حکام_کی_تشویش
صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال دھماکہ خیز ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی علاقوں میں بڑھتے ہوئے احتجاج پر صیہونی حکام کی تشویش

صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں کی صورت حال دھماکہ خیز ہو گئی ہے۔

صیہونی حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف گادی آئزنکوٹ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کافی پیچیدہ ہو گئی ہے اور حالیہ واقعات ایسے مسائل کی ماہیت کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ جن سے اسرائیل کی فوج اس وقت دوچار ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ زیپی لیؤنی نے کہا ہے کہ مسجدالاقصی میں اسرائیل کے سیکورٹی اقدامات کی حکمت عملی بدتر صورت حال سے دوچار ہے اور اس مسئلے کو کنٹرول کئے جانے کی ضرورت ہے۔

لیؤنی نے بنیامین نتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا کے تمام مسلمانوں سے جنگ شروع ہو جانے کی روک تھام کرے۔