افغانستان: طالبان کے حملے میں دس پولیس اہلکار جاں بحق
Jul ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں دس پولیس اہل کارجاں بحق ہوگئے۔
فغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں گزشتہ رات طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کا حملہ اتنا شدید تھا کہ چیک پوسٹ میں موجود پولیس کے 10 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلمند پولیس چیک پوسٹ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی۔