Jul ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • رام اللہ میں میڈیا کے دفاتر پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی مذمت

اسلامک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن یونین نے رام اللہ میں اس یونین کے بعض چینلوں کے دفاتر پر صیہونی فوجیوں کے حملےکی مذمت کی ہے

صیہونی فوجیوں نے گذشتہ جمعرات کو رام اللہ میں اسلامک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن یونین کے بعض چینلوں منجملہ المنار، العالم اور القدس اور اسی طرح رشاٹوڈے اور المیادین ٹی وی جیسے عالمی چینلوں کے دفاتر پر صیہونی فوجیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے - اس حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے ان ٹیلی ویژن چینلوں کے دفاتر کی تلاشی اور وہاں موجود ساز و سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ہی وہاں نصب کلوز سرکیٹ کیمروں کو بھی ناکارہ بنا دیا تاکہ اس حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نہ بن سکے - آئی آر ٹی یو نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام آزادی بیان اور مسئلہ فلسطین کی حمایت میں آزاد میڈیا کی سرگرمیوں کو برداشت نہ کرپانے کا آئینہ دار ہے اور صیہونی حکومت آزاد میڈیا کی سرگرمیوں سے خوف زدہ ہے -  بیان میں کہا گیا ہے کہ آزاد میڈیا فلسطین میں ہورہے مظالم کی حقیقی تصویر دنیا والوں کے سامنے پیش کرتا ہے جو اسرائیل کے لئے ناقابل تحمل ہے - صیہونی فوجیوں نے اپنے مظالم کی تصاویر کے نشر ہونے کے خوف سے ان دفاتر میں موجود آرکائیو اور فائلوں کو بھی ضبط کرلیا ہے - صیہونی فوجیوں نے اس سے پہلے الخلیل میں بھی اسی طرح کا حملہ کیا تھا