Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان: امریکی فوجیوں کے اضافے سے جنگ جیتی نہیں جا سکتی

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ قبول نہیں کیا جاسکتا: حکمتیار

افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزبِ اسلامی کے صدرگلبدین حکمتیار نے کابل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ایک طاقتور صدر کی قیادت میں ایک مضبوط مرکزی حکومت کی ضرورت ہے اوراُن کی تنظیم حزبِ اسلامی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ افغانستان میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

حکمتیار نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کے ممکنہ فیصلے کے بارے میں کہ وہ ایسا کر کے غلطی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگ غیر ملکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر کے نہیں جیتی جا سکتی۔ ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی کمیونٹی افغانستان کی مدد کرے اور غیر ملکیوں سمیت پڑوسی ممالک کو افغانستان کے معاملات میں مداخلت کرنے سے روکا جائے۔

دوسری جانب افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 50 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ضلعی پولیس کے سربراہ گلاب منگل کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خوست کے ضلع موسیٰ خیل میں طالبان کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 طالبان ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے، حملے میں طالبان کے ٹھکانے کو  اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سمیت تباہ کر دیا گیا۔

ٹیگس