Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • محمود عباس پر رام اللہ سے نکلنے پر پابندی

ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نام فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے رام اللہ سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی ہے اور عملی طور پر اب وہ اسرائیل کی قید میں ہیں۔

فلسطینی انتظامیہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صیہونی حکومت کے اخبار معاریو سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل نے محمود عباس کو رام اللہ میں عملی طور پر قید کردیا ہے۔
اسرائیل نے یہ اقدام ایک ایسے وقت کیا ہے جب فلسطینی انتظامیہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے اطراف میں ۔
یروشلم پوسٹ نے بھی لکھا ہے کہ محمودعباس نے غزہ میں حماس اور اس کے رہنماؤں کے خلاف جو پابندیاں بندشیں عائد کر رکھی ہیں اس کی وجہ سے وہ فلسطینیوں کی نظروں سے گر گئے ہیں۔
محمود عباس کی قیادت والی فلسطینی انتظامیہ نے اسرائیل کو خوش کرنے اور حماس پر دباؤ ڈالنے کی اپنی پالیسی کے تحت غزہ میں بجلی کی سپلائی بہت کم کردی ہے اور اس علاقے میں ادویات اور خوراک کی ترسیل میں بھی بندشیں لگادی ہیں جبکہ غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے کارکنوں کی تنخواہیں بھی کردی ہیں۔