Aug ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
  • بحرین ، 4 شیعہ علماء کی رہائی

آل خلیفہ نے بحرین کے 4 شیعہ علماء کو جنہیں اس ملک کے شعیوں کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم سے تعاون کرنے اور اظہار یکجہتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا کل جیل سے رہا کردیا۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے 4 شیعہ علماء شیخ منیر المعتوق، سید یاسین الموسوی، شیخ عماد الشغله اور شیخ عزیز الخضران کو ایک سال تک جیل میں رکھنے کے بعد کل رہا کر دیا۔ ان علماء کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حق میں دئیے جانے والے دھرنے میں شرکت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

رہا ہونے والے علماء کے استقبال کی تقریب آج رات ابو صبیح کے علاقے میں واقع انصارالحق امام بارگاہ میں منعقد کی جائے گی۔ ان علماء کی رہا‎ئی کے باوجود اب بھی ہزاروں بحرینی شہری اور درجنوں علماء جیل میں بند ہیں اور عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی رہائی کا مسلسل مطالبہ کر رہی ہیں۔

بحرین پر مسلط آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی کٹھ پتلی عدلیہ نے منی لانڈرنگ کے بے بنیاد اور آل خلیفہ حکومت کی مخالفت کے الزام میں آیت شیخ اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرتے ہوئے انھیں ایک سال قید اور دولاکھ پینسٹھ ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی تھی ۔

آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے اب تک الدراز کے علاقے پر کئی بار جارحانہ حملے کئے ہیں اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے حامیوں کا قتل عام کیا ہے -

آل خلیفہ کےکارندوں کے حملوں میں اب تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے سیکڑوں حامی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس