عراقی فوج کی مسلسل پیشقدمی، 300 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i295420-عراقی_فوج_کی_مسلسل_پیشقدمی_300_دہشت_گرد_ہلاک
عراقی فورسز کا تلعفر کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 300 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • عراقی فوج کی مسلسل پیشقدمی، 300 دہشت گرد ہلاک

عراقی فورسز کا تلعفر کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک 300 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق تلعفر موصل سے 65 کلومیٹر دور ہے جس کو آزاد کرانے کے لئے عراقی  فوج اور عوامی رضا کار فورسز کا آپریشن جاری ہے یہ شہر داعش کا اہم گڑھ ہے۔

داعش نے 2014 میں اس شہر پر قبضہ کیا تھا ۔ عراقی فورسز نے  گزشتہ 5 دنوں کے آپریشن میں 302  تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ آج صبح تلعفر میں واقع علاقہ المعلمین بھی داعش کے کنٹرول سے آزاد ہو گیا ہے اور گزشتہ پانچ دنوں کے جاری آپریشن  کے دوران داعش کے کنٹرول سے آزاد ہونے والا یہ تیسرا علاقہ ہے۔