Aug ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کی جارحیت اور توسیع پسندی

صیہونی حکومت کی کابینہ اور پارلیمان کے ارکان نے مسجد الاقصی کے جنوب میں واقع سلوان کالونی میں ایک یہودی کنیسا کا افتتاح کیا ہے

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے خبردی ہےکہ صیہونی حکومت کے وزیروں اور پارلیمان کے ارکان کے ساتھ ساتھ یہودی خاخاموں کی ایک  بڑی تعداد نے اس کنیسا کے افتتاحی پروگرام میں حصہ لیا - صیہونی حکومت نے یہ کنیسا ابو ناب نامی ایک فلسطینی شہری کے گھر کی زمین پر تعمیر کیا ہے - صیہونی حکومت نے اس فلسطینی شہری کے گھر کو دوہزار پندرہ میں ضبط کرلیا تھا - صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے قریب کنیساؤں کی تعمیر کرکے بیت المقدس شہر کو یہودی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے تاکہ وہ اس طرح مسجد الاقصی پر پوری طرح قبضہ کرلے - دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے - خبروں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس ، بیت اللحم اور طولکرم شہروں میں فلسطینیوں پر حملہ کرکے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے - دوسری جانب ایک صیہونی انتہا پسند نے نابلس میں اپنی گاڑی جان بوجھ کر ایک آٹھ  سالہ فلسطینی بچی پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ بچی شہید ہوگئی-

ٹیگس