پاکستان میں سیلاب؛ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
Sep ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
پاکستان میں سیلاب؛ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ، متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
سحرنیوز/پاکستان: وسطی پاکستان میں جاری سیلابی صورتحال اب بھی سنگین ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صوبہ پنجاب میں انسانی جانی نقصان کی تازہ ترین تعداد بتاتی ہے کہ مون سون کی بارشوں اور رہائشی اور دیہی علاقوں کی تباہی کے باعث 41 افراد ہلاک اور متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
پاکستانی حکام نے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کی صورتحال کو، جو کہ گزشتہ ہفتے سے شدید بارشوں کے بعد گزشتہ 4 دہائیوں میں سب سے زیادہ غیر معمولی سیلاب سے نبردآزما ہے، اب بھی سنگین قرار دیا ہے۔
گزشتہ رات شمال مغربی پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی نئی بارشوں کا آغاز ہوا، جس سے متعلقہ واقعات کی ایک نئی لہر، خاص طور پر ندیوں کے بہاؤ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔