Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • شام، شہید حُججی کا جسد خاکی تحویل میں

شام میں ایران کے عسکری مشیر شہید حُججی کے جسد خاکی کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

مصدقہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایران کے عسکری مشیر محسن حُججی کے جسد خاکی کو شامی شہر تدمر میں تحویل میں لیا گیا ہے۔

شہید حججی کے جسد خاکی کو پہلے دمشق لایا جائے گا جس کے بعد اسے ایران منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 25 سالہ ایرانی مجاہد محسن حججی ایران کا تعلق صوبے اصفہان کے علاقے نجف آباد سے ہے۔

داعش کے دہشت گردوں نے شام اور عراق کے سرحدی علاقے التَنف پر ان کو پہلے قید کیا اور دو دن گزرنے کے بعد محسن حججی کو بے دردی سے شہید کردیا۔

اتوار کے روز شہید حججی کو ان کے آبائی علاقے نجف آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

ٹیگس