سعودی عرب اور اس کے اتحادی سیاسی راہ حل میں حائل ہیں
یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے امریکہ اور سعودی عرب کو امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور سیاسی راہ حل کو ناکام بنانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے پیر کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیاسی طاقتیں صنعا میں بحران کے سیاسی حل کی ہرکوشش کا خیرمقدم کرتی ہیں۔
الحوثی نے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جرائم کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل پر مبنی اقوام متحدہ کی تجاویز کے بارے میں کہا کہ تحریک انصاراللہ خودمختار کمیٹی کی تشکیل اور غیرجانبداری کی حامی ہے تاہم سعودی عرب اور اس کے اتحادی، بڑی تعداد میں جرائم کر کے اس کمیٹی کی تشکیل میں حائل ہوگئے ہیں۔
محمدعلی الحوثی نے مزید کہا کہ سعودی عرب یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے گا کیونکہ ملت یمن اپنے امور اغیار اور ان لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دےگی جو باہر سے بیٹھ کر سیاست اور اس ملک پر مسلط ہونا چاہتے ہیں۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تحریک انصاراللہ اور یمن کی نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما علی عبداللہ صالح جارح دشمن کے مقابلے میں اتحاد کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں اور اپنے مشترکہ موقف پر ثابت قدم رہیں گے۔