Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: لاہور میں تین روزہ بسنت تہوار دھوم دھام سے اختتام پذیر

لاہور میں پتنگ بازی، موسیقی، لذیذ کھانوں اور خوشیوں کے رنگ میں رنگا 3 روزہ بسنت فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: لاہور میں پتنگ بازی، موسیقی، لذیذ کھانوں اور خوشیوں بھری محفل کے ساتھ تین روزہ بسنت فیسٹیول خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو گیا۔

ان تین دنوں میں لاہور بھر میں بسنت کی چمک دمک نظر آئی اور ہر عمر کے لوگ اس رنگا رنگ تہوار میں شامل ہوئے۔

بسنت کے دوران بچے، نوجوان، بوڑھے سب چھتوں پر پتنگ بازی میں مصروف رہے۔ پتنگ کے ڈوریں لڑانے کی گونج، بوکاٹے کے جوشیلے نعرے، ڈھول کی تھاپ اور جشن کی فضاء نے لاہور کی رونق دوبالا کر دی۔ مختلف جگہوں پر دعوتوں کا انتظام کیا گیا اور شہریوں نے بھرپور انداز میں اس تہوار کا لطف اٹھایا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel

بسنت کے آخری روز پتنگ بازی کرنے والوں کے لیے وقت صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا تاکہ جشن کو مزید دیر تک جاری رکھا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں بسنت کی کامیابی کے بعد صوبے کے دیگر شہروں میں بھی اس تہوار کے انعقاد کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ٹیگس