Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ پر وزارتِ پیٹرولیم کے متعدد منصوبوں کا افتتاح

عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے توس گیس فیلڈ اور دہلران پیٹروکیمیکل ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت نے افتتاح کی آنلائن تقریب میں شرکت کے موقع پر ملک کی ترقی و پیشرفت کے لیے اس طرح کے منصوبوں کو انتہائی اہم اور مؤثر قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ توس گيس فیلڈ کی گنجائش 58 ارب مکعب میٹر ہے جو ایران کے شمال مشرق میں واقع مشہد مقدس شہر سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس منصوبے میں 120 ارب یورو کی رقم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

دوسرا منصوبہ ایران کے جنوب مغرب میں واقع ہے جس کے ذریعے اضافی گیس کو جمع اور گیس پائپ لائنز کے پریشر میں اضافہ کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

ٹیگس