Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • سابق ایرانی وزیر خارجہ: امریکہ سے مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں

ایران کے سابق وزیر خارجہ اور ایران اسٹڈیز فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات صحیح سمت میں گامزن ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے قومی خارجہ پالیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی دشمن کے مقابلے میں ہمیں قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے۔

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ارنا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور مذاکرات صحیح سمت میں جارہے  ہیں۔

ڈاکٹر علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اب تک بیانات مثبت رہے ہیں اور یہ کہ ان کی باتوں پر کتنا بھروسہ کیا جاسکتا ہے یہ ایک الگ بات ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

ٹیگس