Feb ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کے ایٹمی معاملے پر روس اور عمان کے وزرائے خارجہ کی اہم گفتگو

روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سرگئی لاوروف نے اپنے عمانی ہم منصب سے ایران کے ایٹمی موضوع اور اس سلسلے کے مذاکرات کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس اور عمان کے وزرائے خارجہ نے مسقط میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے مذاکرات اور تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

روس کی وزارت خارجہ کے مطابق، ماسکو اور مسقط کا خیال ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے مذاکرات جاری رہنے کی صورت میں جھڑپوں کا خطرہ کم اور علاقے کے استحکام کو فروغ ملے گا۔

سرگئی لاوروف نے اس موقع پر عمان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel

ٹیگس