افغانستان، کالعدم جماعت الاحرار کے 7دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i299521-افغانستان_کالعدم_جماعت_الاحرار_کے_7دہشت_گرد_ہلاک
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نیٹو اور افغان فوجیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں کالعدم پاکستان تحریک طالبان جماعت الاحرار کے 7دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۵:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان، کالعدم جماعت الاحرار کے 7دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں نیٹو اور افغان فوجیوں نے ایک مشترکہ کارروائی میں کالعدم پاکستان تحریک طالبان جماعت الاحرار کے 7دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

 اطلاعات کے مطابق ننگر ہار کے لعل پورہ کے علاقے میں جماعت الاحرار کے ایک کیمپ پر جمعہ کی رات کارروائی کی گئی، ہلاک ہونیوالوں میں دو اہم کمانڈر عادل اور حارث بھی شامل ہیں۔

مارے جانے والے تمام دہشت گرد پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی کے گنداب کے رہائشی تھے، دیگر ہلاک ہونے والوں میں عبدالرحمن، قاری امجد، قاری سعید، نذیر اور امجد عرف غرثنے شامل ہیں۔