رقہ پر امریکی اتحاد کی بمباری، دسیوں عام شہری جاں بحق
امریکا کی سرکردگی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر رقہ میں عام شہریوں پر دوبار بمباری کرکے دسیوں افراد کو جاں بحق کر دیا ہے
فارس نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کو شام کے شہر رقہ میں عام شہریوں پردوسری بار بمباری کی ہے جس میں اکیس عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں -داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کو رقہ میں عام شہریوں کی ایک بھیڑ پر بمباری کی جو ایک کنویں سے پانی نکالنے کے لئےاکٹھاہوئی تھی - اس سے پہلے منگل کی صبح امریکا کی سرپرستی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے جنگی طیاروں نے رقہ شہر کے التوسعیہ محلے میں عام شہریوں کی بھیڑ پر بمباری کردی جس میں پینتالیس عام شہری جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے- امریکا اوراس کے کچھ اتحادی ملکوں نے اگست دوہزار چودہ میں اقوام متحدہ اور شام کی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں داعش کے خلاف جنگ کے بہانے ایک اتحاد تشکیل دیا تھا- سرکاری نیوز ایجنسیوں کے مطابق امریکا اور اس کے مغربی اور عرب اتحادیوں نے ہی داعش کی ہر طرح کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کی ہے اور اب بھی کررہے ہیں -