شام، سویدا میں ظلم کی انتہا، الجولانی کی حکومت نے تحقیقات کا وعدہ کیا
سویدا کے تازہ وحشیانہ جرم کی دردناک ویڈیو فلم سوشل ميڈیا پر جاری ہونے کے بعد شام کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے اس واقعے کی تحقیق کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے سویدا ميں انجام پانے والے وحشیانہ جرم کی مذمت کی ہے ۔
شام کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اس جرم کے مرتکبین کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی۔
شام کی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے یہ بیان اس وقت جاری ہوا ہے جب سویدا کے اسپتال کے ایک کارکن کو وحشیانہ انداز میں سزائے موت دیئے جانے کی جس کو ناقابل بیان ظلم قرار دیا گیا ہے، دہلا دینے والی فلم سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ۔
اس فلم میں دکھا یا گیا ہے کہ سویدا کے اسپتال کے عملے کے افراد ایک گیلری میں فوجی وردی میں ملبوس کچھ مسلح افراد کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے ہیں اور اس درمیان ایک کارکن کو انتہائی وحشیانہ انداز میں سزائے موت دی جاتی ہے۔