صیہونی فوجیوں نے شام کے صوبے قنیطرہ کے علاقوں پر دھاوا بول دیا
Aug ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے شام کے صوبے قنیطرہ کے علاقوں پر دھاوا بول دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شام کے مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی، شام کی سرزمین ميں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے جنوبی قنیطرہ کے علاقے الصمدانیہ میں داخل ہوگئے۔ درعا چوبیس ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ صیہونی فوجیوں نے متعدد فوجی گاڑیوں اور ایک ٹینک کے ساتھ اس علاقے میں گشت کیا اور کئی گھروں کی تلاشی لی۔
جمعرات کے روز بھی غاصب فوجیوں کا ایک قافلہ صوبہ قنیطرہ کے علاقے عین زیوان میں داخل ہوا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے صوبہ قنیطرہ کے گاؤں رویحینہ میں بھی دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔