عراق: کرکوک کے کئی علاقے داعش سے آزاد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i299883-عراق_کرکوک_کے_کئی_علاقے_داعش_سے_آزاد
عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک صوبے کے مزید کئی علاقوں کو بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
  • عراق: کرکوک کے کئی علاقے داعش سے آزاد

عراقی سیکورٹی فورسز نے کرکوک صوبے کے مزید کئی علاقوں کو بدنام زمانہ دہشت گرد گروہ داعش سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد علاقوں منجملہ الحویجہ کے الصغری نامی علاقے سمیت کئی دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔

الحویجہ میں داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب کرکوک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اورعراقی فوج بہت جلد تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔