سعودی جارحین پر یمنی فوج کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i299889-سعودی_جارحین_پر_یمنی_فوج_کے_حملے
یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع صوبے نجران میں سعودی آلہ کاروں اور ایجنٹوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں سعودی آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی جارحین پر یمنی فوج کے حملے

یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں واقع صوبے نجران میں سعودی آلہ کاروں اور ایجنٹوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں سعودی آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمنی فوج  نے نجران صوبے کے علاقے القیادہ پر حملے کئے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت اور انھیں سخت شکست ہونے اور عالمی سطح پر ہونے والی تنقید کے بعد اب سعودی عرب یمن کے دلدل سے نکلنے اور پسپائی اختیار کرنے کو سوچ رہا ہے۔

اسی سلسلے میں اخبار رأی الیوم نے یمن سے سعودی فوجیوں کے انخلا کی پیشگوئی‎ئی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن پر حملے  سے اپنے آپ کو دور کرنے کے کئی ممالک کے اقدام کے بعد اب سعودی عرب یمن سے انخلا کا اعلان کرے گا۔

یمن کے سابق صدرعلی عبدالله صالح نے بھی کئی عرصے قبل کہا تھا کہ سعودی عرب کے کئی اتحادی ممالک اس اتحاد سے نکل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے چند اتحادی ممالک نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت شروع کی اور یمن کے نہتے اور مظلوم عوام پر تابڑ توڑ حملے کئے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید، زخمی اورلاکھوں متاثر ہوئے۔