مشرقی شام میں فوج کی پیشقدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300063-مشرقی_شام_میں_فوج_کی_پیشقدمی
شامی فوج، اس ملک کے مشرقی علاقوں میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر المیادین کے نہایت قریب پہنچ گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • مشرقی شام میں فوج کی پیشقدمی

شامی فوج، اس ملک کے مشرقی علاقوں میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر المیادین کے نہایت قریب پہنچ گئی ہے۔

شامی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج، داعش دہشتگردوں کے خلاف شدید جھڑپ کے بعد دیرالزور - المیادین انٹرنیشنل ہائی وے کے کچھ حصوں کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیاب ہو گئی ہے-

شہر المیادین صوبہ دیرالزور کے جنوب مشرق میں واقع ہے-

رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ شامی فوج نے ان جھڑپوں کے دوران، داعش دہشتگردوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور شہر المیادین کے اطراف میں داعش کے کمان سینٹر اور اسلحے کے کئی گوداموں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

شامی فوج اس وقت شہر المیادین سے صرف پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے-

دوسری جانب شامی فوج نے صوبہ حمص کے مضافاتی علاقے تدمر اور السخنہ شہروں کو ملانے والی سڑک کے اطراف میں واقع فوجی اڈوں اور چیک پوسٹوں پر حملے کئے ہیں تاہم شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے جدت عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا-

روسی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق داعش کے یہ حملے ان دقیق اطلاعات کے بعد ہی انجام دیئے جا سکتے ہیں جو فضائی جاسوسی سے حاصل کی جاتی ہیں-