شام میں عام فوجیوں پر امریکی اتحاد کی جارحیت
Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
شام پر امریکی سربراہی والے اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں دسیوں عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دیرالزور میں دریائے فرات کے ساحل پر واقع العشارہ شہر پرامریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے تازہ حملوں میں کئی خواتین اور بچوں سمیت پچاس عام شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوگئے ہیں- اس سلسلے میں ایک مقامی عہدیدار نے کہا کہ امریکی اتحاد کے حملوں میں مشرقی دیرالزور کی القوریہ گذرگاہ میں بھی سات بچوں سمیت چالیس سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں- امریکہ کے سابق صدر اوباما کے دور صدارت میں عراق و شام میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکی سربراہی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد تشکیل دیا گیا تھا جبکہ سرکاری رپورٹوں کی بنیاد پر امریکہ اور اس کے مغربی وعربی اتحادی ہی داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو جنم دینے والے ہیں-
ٹیگس