امریکا کے داعش سے رابطے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i300415-امریکا_کے_داعش_سے_رابطے
سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا کے، دہشتگرد گروہ داعش سے رابطے ہیں اور وہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکا کے داعش سے رابطے

سابق افغان صدرحامد کرزئی کا کہنا ہے کہ امریکا کے، دہشتگرد گروہ داعش سے رابطے ہیں اور وہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم کی مدد کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کے دہشتگرد گروہ داعش سے رابطے ہیں جس کے زریعے وہ افغانستان میں داعش کی مدد کر رہا ہے، امریکا داعش کو اسلحہ اور بارود بھی فراہم کر رہا ہے۔ حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش کو امریکی مدد حاصل ہےاور امریکی اڈوں سےداعش کو ہیلی کاپٹر بھی دیئے جارہے ہیں جو ملٹری رنگ کے نہیں ہوتے اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے داعش کومدد فراہم کی جا رہی ہے۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش کا افغانستان میں وجود امریکی انٹیلیجنس کی موجودگی میں ہوا جب کہ پہلے افغانستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہے، انتہاپسندی کو کس طرح قابو میں کرنا ہے ہمیں اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان پر القاعدہ اور طالبان کو ختم کرنے کے بہانے یلغار کی تھی لیکن نہ فقط وہ القاعدہ اور طالبان کو ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہوا بلکہ اس کے ہوتے ہوئے اب دہشتگرد گروہ داعش نے بھی افغانستان میں سر اٹھایا ہے جس سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ امریکہ کے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ قریبی اور گہرے روابط ہیں۔