Oct ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے حماہ کے السلمیہ اثریا کے اطراف کے علاقوں پر پوری طرح کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام اور اس کے اتحادی فوجی، حماہ کے مضافاتی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی السلمیہ اثریا کے راستے کو پوری طرح محفوظ بنا دیا گیا ہے-

رقہ میں واقع النعیم اسکوائر کو کرد فورسز نے آزاد کرا لیا ہے- داعش اس اسکوائر پر بےگناہ افراد کے سر قلم کیا کرتے تھے اور دیگر جرائم انجام دیتے تھے- 

النعیم اسکوائر کے قریب، کہ جسے رقہ کے عوام جہنم اسکوائر کہتے ہیں، گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل جھڑپیں ہو رہی تھیں-

رقہ کے تقریبا نوے فیصد علاقے واپس لے لئے گئے ہیں البتہ اس وقت بھی اس شہر میں داعش کے سیکڑوں دہشتگرد موجود ہیں-

درایں اثنا ذرائع ابلاغ نے حمص کے مضافات میں داعش کا ایک خطرناک دہشتگرد مارے جانے کی خبر دی ہے-

ٹیگس