Aug ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کی حمایت کے لئے ہم ایران کے شکر گذار ہیں، حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے استقامتی محاذ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بے دریغ حمایت کی قدردانی کی ہے۔

 سحرنیوز/عالم اسلام:رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کو حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات کی ۔

 اس ملاقات میں جنوبی لبنان کی صورتحال اورغزہ کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔

 حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے صیہونی دشمن کے مقابلے میں،اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے استقامتی محاذ اور لبنان کی خود مختاری و اقتدار اعلی کی حمایت کی قدردانی کی ۔

 انھوں نے تہران اور بیروت کے برادرانہ اور دوستانہ روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی گزشتہ روز بغداد کا دورہ مکمل کرکے بیروت پہنچے اور لبنان کے صدر جو‌ف عون اور لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکٹر نبیہ بری سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ 

انھوں نے آج انھوں نے شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر حاضری دی اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔

 انھوں نے اپنے خطاب میں شہید سید حسن نصراللہ کی مجاہدت اور ان کی قیادت میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ کی کامیابیوں کاذکر کیا اور حزب اللہ کے مجاہدین سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج آپ کے خلاف جاری سازشیں آپ کے موثر ہونے کا ثبوت ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے لبنان اور حزب اللہ کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ 

ٹیگس