ایرانی تیل کی صنعت میں تاریخی پیش رفت، 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
وزیر پیٹرولیم حسن پاک نژاد نے بتایا ہے کہ سن 2018 سے لیکر اب تک ایران کے خام تیل کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔
سحرنیوز/ایران: وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ On-shore پیداوار کی شرح میں گزشتہ 7 سال کے دوران کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
حسن پاک نژاد نے بتایا کہ اس کے علاوہ پرانے کوؤں کو بحال کرنے اور آزادگان آئل فیلڈ پر کام کے آغاز کے نتیجے میں بھی پیداوار کے حجم میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے خام تیل کی پیداوار کی شرح کو ایک شاندار ریکارڈ قرار دیا۔