الربیعہ گزرگاہ عراقی فوج کے کنٹرول میں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302039-الربیعہ_گزرگاہ_عراقی_فوج_کے_کنٹرول_میں
عراقی ذرائع ابلاغ نے شام کی سرحد کے ساتھ الربیعہ گزرگاہ کو عراقی فوج کے کنٹرول میں لینے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • الربیعہ گزرگاہ عراقی فوج کے کنٹرول میں

عراقی ذرائع ابلاغ نے شام کی سرحد کے ساتھ الربیعہ گزرگاہ کو عراقی فوج کے کنٹرول میں لینے کی خبر دی ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق نینوا کی گورننس کمیٹی کے رکن  بنیان الجربا نے کہا ہے کہ عراقی فوج نے شام کیساتھ سرحدی گزرگاہ الربیعہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کردوں کے شامی مسلح گروہ نے شام کے سرحدی علاقے سے پسپائی اختیار کی ہے اورعراقی فوج سرحد پر امن قائم کرنے کے لیے تعینات ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی فوج کو القائم علاقہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا حکم دیا ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے اپنے حکم میں داعش کے ناپاک وجود سے عراقی سرزمین کو مکمل طور پر پاک کرنے پر زوردیا ہے۔

عراقی فورسز نے القائم علاقہ کو داعش سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں کے پاس مرنے اور بھاگنے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔