دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی پیش قدمی
Oct ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
شامی فوج نے دیرالزور میں دہشت گردوں کے مقابلے میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حویجہ صکر نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دیرالزور کے شمال مشرق میں تین طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اور تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔شامی فوج نے اسی طرح خشام کے علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔دوسری جانب شام کی فضائیہ اور توپ خانے نے شہر دیرالزور میں الحمیدیہ، العرضی، الجبیلہ، اور کنامات کے علاقوں کو نشانہ بنایا اور دہشت گردوں کو خاصا نقصان پہنچایا۔
ٹیگس