شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302236-شام_میں_دہشت_گردوں_کے_خلاف_آپریشن
شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن

شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے اتوار کو دیرالزور کے علاقے العمال کا ایک بڑا حصہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق العمال میں شامی فوج کے آپریشن میں داعش دہشت گرد گروہ کو زبردست جانی نقصان اٹھانے کے بعد پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

دیرالزور سیکٹر پر داعش کے خلاف  شام کی زمینی فوج کے آپریشن کے ساتھ ہی شام کی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

 شامی فضائیہ نے اسی طرح حماہ سیکٹر پر بھی مسلح دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھے بار بمباری کی۔

 دوسری طرف دمشق کے مضافات میں دہشت گردوں نے اقوام متحدہ کے ایک امدادی کارواں پر حملہ کر کے امداد رسانی کا کام روک دیا۔