آذربائیجان کے صدرتہران میں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302415-آذربائیجان_کے_صدرتہران_میں
آذربائیجان کے صدر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • آذربائیجان کے صدرتہران میں

آذربائیجان کے صدر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

آذربائیجان کے آذری صدرالہام علی اف تہران میں منعقدہ ایران، روس اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے.

مہرآباد ہوائی اڈے پر آذری صدر اور ان کے ہمراہ وفد کا ایرانی وزیر خزانہ مسعود کرباسیان نے شانداراستقبال کیا.

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج شام ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا.

اس اجلاس میں شمال جنوب کوریڈور کے فریم ورک میں ریلوے اور روڈ منصوبوں کی تکمیل اور ٹرانزٹ شعبوں میں طے شدہ معاہدوں کے جلد نفاذ پر تبادلہ خیال ہو گا.

روس کے صدر ولادیمر پوتین بھی اس سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے اب سے تھوڑی دیر بعد تہران پہنچ جائیں گے.