البوکمال کی آزادی امریکہ اوراسرائیل کی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i302966-البوکمال_کی_آزادی_امریکہ_اوراسرائیل_کی_شکست
شامی حکومت کا کہنا ہے کہ البوکمال شہرکی آزادی کے بعد اب ملک میں دہشت گرد داعش کا کہیں بھی کنٹرول یا محفوظ مقام نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • البوکمال کی آزادی امریکہ اوراسرائیل کی شکست

شامی حکومت کا کہنا ہے کہ البوکمال شہرکی آزادی کے بعد اب ملک میں دہشت گرد داعش کا کہیں بھی کنٹرول یا محفوظ مقام نہیں ہے۔

شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر حموده صباغ نے صوبہ دیرالزورکے شہرالبوکمال کی آزادی کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کے ذریعے شام کے حصے بخرے کرنے کی سازش کی ناکامی قرار دیا۔

حموده صباغ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابیوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ البوکمال شہر میں اتحادی فوج کے ساتھ امن و امان کی برقراری خاص اہمیت رکھتی ہے اور اس سے شامی فوج کے مورال کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے شام کے آخری شہر"البوکمال" کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کرتے ہوئے شام میں داعش کی شکست اور شامی فوج اورعوام کی فتح کا اعلان کیا ہے۔

شام کے شمالی شہرالبوکمال کو داعش کا آخری مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن اب وہاں پر شامی حکومت نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

 شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اب ملک میں داعش کا کہیں بھی کنٹرول یا محفوظ مقام نہیں اور 2014 سےشرو ع ہونے والا داعش کا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے جب کہ وہابی دہشت گرد تنظیم  کے دہشت گرد عراق کے سرحدی اور مضافاتی علاقوں کی جانب فرار کر گئے ہیں۔