دہشت گردوں نے غذائی اشیا کو آگ لگادی
Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۳ Asia/Tehran
دہشت گردوں نے شمال مغربی شام کے محصور علاقوں فوعہ اورکفریا کے عوام کے لیے گرائی جانے والی غذائی اشیا کو آگ لگادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کئی ہفتے کے انتظام کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں شام کے محصور علاقوں میں گرائی گئیں تاہم علاقے میں موجود دہشت گردوں نے زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
دہشت گردوں کے حملے میں غذائی اشیا کے متعدد پیکٹ جل کر راکھ ہوگئے۔
دہشت گردوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے شمالی ادلب کے شہروں فوعہ اور کفریا کا محاصرہ کر رکھا ہے اور گاہے بگاہے ان شہروں پر گولہ باری بھی کرتے رہتے ہیں۔
ٹیگس