امریکہ اور اسرائیل بھی سعودی عرب کو فتح نہیں دلاسکتے، الحوثی
Nov ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے صدر محمد علی الحوثی نے لکھا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر لبنان میں کچھ کرنے سے پہلے ہی ناکام ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برداری نے سعودی اقدامات کی مخالفت کی ہے جبکہ سعد حریری کی پسپائی نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کے عزائم پر پانی پھیر دیا ہے۔محمد علی الحوثی نے کہا کہ لبنان اور یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے موقف کی حمایت کرنے والے ملکوں کی تعداد میں اضافے سے بھی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا