ہندوستان ؛ ریاست آسام میں بی جے پی کے نفرت انگیز ویڈیو پر کانگریس کا سخت احتجاج
ہندوستان کی ریاست آسام میں بی جے پی کے ایکس ہینڈل پر جاری ہونے والے ایک نفرت انگیز ویڈیو کے معاملے پر کانگریس نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے نسل کشی کی اپیل قرار دیا ہے
سحرنیوز/ہندوستان: آسام بی جے پی یونٹ کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کو علامتی طور پر مسلمانوں پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر اس کی سخت مذمت شروع ہو گئي ہے۔
کانگریس پارٹی نے اسے اقلیتوں کے خلاف کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ کانگریس کے مرکزی جنرل سکریٹری کے۔سی۔ وینوگوپال نے کہا کہ یہ ویڈیو "اقلیتوں کو نشانہ بنا کر، قریب سے قتل" کو ظاہر کرتا ہے اور یہ براہ راست " نسل کشی کی اپیل" ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
کانگریس کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ یہ کوئی عام ٹرول مواد نہیں بلکہ اقتدار کے اعلیٰ سطح سے پھیلایا گیا زہر ہے۔
وینوگوپال نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سے اس پر کارروائی یا مذمت کی امید نہیں ہے، لیکن عدلیہ کو خود نوٹس لے کر سخت قدم اٹھانا چاہیے اور کسی بھی طرح کی نرمی نہیں برتنی چاہیے۔