صیہونی بوبسلیڈ ٹیم کے اپارٹمنٹ میں چوری
میلان کورٹینا اولمپکس دوہزارچھبیس سے قبل اسرائیلی بوبسلیڈ ٹیم کا اپارٹمنٹ لوٹ لیا گیا۔
سحرنیوز/دنیا: اسکائی اسپورٹس نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کو یہ خبر صیہونی حکومت کے لیے حیران کن اور صدمے کے طور پر سامنے آئی۔ این بی سی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ چوری ہونے والی اشیاء میں "ہزاروں ڈالر" مالیت کے پاسپورٹ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق اچانک حملے کی وجہ سے اسرائیلی بوبسلیڈ ٹیم پریکٹس نہیں کر سکی اور صدمے میں ہے۔
پولیس نے صیہونی کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے اضافی نفری تعینات کر رکھی ہے لیکن فلسطینیوں کے قتل عام کی وجہ سے اٹلی میں ان کے لیے نفرت اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کو اطالوی عوام کی جانب سے زبردست ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
صیہونی حکومت کے فوجیوں کے ہاتھوں ستر ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کے قتل کے باعث اطالوی شہری صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کو اولمپک کھیلوں سے باہر نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔
صیہونی حکومت کے کھلاڑیوں کو عوامی نفرت کے باعث سرمائی اولمپکس میں ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔
ادھر ہزاروں صیہونیوں نے تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور طوفان الاقصی آپریشن روکنے میں اسرائيل کی ناکامی کا جائزہ لینے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔ غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے ایک صیہونی قیدی کے باپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانونی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل نہ دی گئي تو اسرائيل کا وجود باقی نہيں رہےگا۔