Feb ۰۸, ۲۰۲۶ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ہم نے بارہ روزہ دفاع مقدس سے قیمتی تجربات حاصل کیے ہیں جس سے ہمیں بہت اچھی تیاری کا موقع ملا ہے : ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم نے بارہ روزہ دفاع مقدس سے قیمتی تجربات حاصل کیے ہیں جس سے ہمیں بہت اچھی تیاری کا موقع ملا ہے

سحرنیوز/ایران:    آرمی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی نے فضائیہ کے کمانڈروں ، افسروں اور اہلکاروں کےاجتماع میں کہا کہ آرمی ایئر فورس کی ترقی و پیشرفت کاسلسلہ جاری ہے اور بارہ روزہ مسلط کردہ جنگ میں اس فورس نے اپنے تمام مشن پورے جوش و جذبے اور حوصلے کے ساتھ انجام دیے یہاں تک کہ مسلح افواج کی زبردست مزاحمت کے نتیجے میں دشمن ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہو گیا اور آخر کار اس نے جنگ بندی کی درخواست کردی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

میجر جنرل حاتمی نے دشمنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دشمن کوئی نئی غلطی نہیں کرے گا اور اگر اس نے ایسا کیا تو یقیناً فضائیہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ اگر کوئی علاقائی جنگ شروع ہوئی تو نشانے پر جارح طاقتیں ہوں گی اور اس سے بہرحال خطے کی ترقی و پیشرفت برسا برس پیچھے چلی جائے گی اور اس کی ذمہ داری بھی جنگ چھیڑنے کے باعث امریکہ اور صیہونی حکومت پر عائد ہوگی۔

 

ٹیگس