شام میں دہشت گرد گروہوں میں جھڑپ
Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
شمالی شام میں مشرقی حماہ کے مضافاتی علاقے میں داعش اور جبہت النصرہ دہشت گرد گروہوں میں جھڑپ ہوئی ہے۔
لبنان کی النشرہ ویب سائٹ کے مطابق دونوں دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں دونوں طرف کے دسیوں دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب درعا کے مغربی مضافاتی علاقے میں داعش دہشت گرد اور فری سیرین آرمی کے درمیان بھی جھڑپ ہونے کی خبر ملی ہے۔ یہ جھڑپ حوض الیرموک کے اطراف کے علاقوں میں ہوئی۔
دریں اثنا شامی فوج نے دمشق کے مضافات میں جوبر کو آزاد کرانے کے لئے کارروائی شروع کردی ہے اور شامی فوج نے اس علاقے میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
ٹیگس