فلسطینیوں سے ان کی شناخت چھینی نہیں جا سکتی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i304855-فلسطینیوں_سے_ان_کی_شناخت_چھینی_نہیں_جا_سکتی
ڈاکٹر مزن شیمیا نے کہا کہ فلسطین کی فتح عالمی برادری کی حمایت اور فلسطین کے عوام کے اتحاد میں مضمرہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں سے ان کی شناخت چھینی نہیں جا سکتی

ڈاکٹر مزن شیمیا نے کہا کہ فلسطین کی فتح عالمی برادری کی حمایت اور فلسطین کے عوام کے اتحاد میں مضمرہے۔

فلسطین کے نائب وزیر برائے امور ایشیا، افریقہ اور آسٹریلیا ڈاکٹر مزن شیمیا نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین میں امن کے مستقبل اور حکومت کے قومی تشکیل اتحاد کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مصیبتوں اور مسائل و مشکلات کے باوجود فلسطینی عوام پرعزم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان سے ان کی شناخت اوران کا ملک چھین نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ علاقائی اوربین الاقوامی سطح  پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔

اس سیمینار میں پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی بھی موجود تھے۔