شامی حکومت اورمخالف گروہوں کے درمیان امن بات چیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i306393-شامی_حکومت_اورمخالف_گروہوں_کے_درمیان_امن_بات_چیت
شامی حکومت اور اپوزیشن گروہوں کے درمیان امن بات چیت کا ایک نیا دور 21 اور 22 دسمبر کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہو گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • شامی حکومت اورمخالف گروہوں کے درمیان امن بات چیت

شامی حکومت اور اپوزیشن گروہوں کے درمیان امن بات چیت کا ایک نیا دور 21 اور 22 دسمبر کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہو گا۔

قزاقستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں لاپتہ اور مغوی افراد کی بازیابی، قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی رسائی اور سیف زون کے موضوعات پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔

آستانہ بات چیت جس میں روس، ایران اور ترکی شامل ہیں، کا مقصد شام کے تنازع کو حل کرنا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران اب تک لاکھوں افراد جاں بحق، بے گھر اور پناہ گزین بن گئے ہیں۔