شامی حکومت اورمخالف گروہوں کے درمیان امن بات چیت
Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
شامی حکومت اور اپوزیشن گروہوں کے درمیان امن بات چیت کا ایک نیا دور 21 اور 22 دسمبر کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہو گا۔
قزاقستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں لاپتہ اور مغوی افراد کی بازیابی، قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی رسائی اور سیف زون کے موضوعات پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔
آستانہ بات چیت جس میں روس، ایران اور ترکی شامل ہیں، کا مقصد شام کے تنازع کو حل کرنا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران اب تک لاکھوں افراد جاں بحق، بے گھر اور پناہ گزین بن گئے ہیں۔
ٹیگس