شام پر امریکی فضائی حملہ، دسیوں افراد جاں بحق و زخمی
Dec ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
دہشت گردی کے خلاف نام نہاد مہم کے بہانے امریکی اتحاد کی جانب سے مشرقی شام پر ہونے والے فضائی حملے میں دسیوں شامی شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
بیروت سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمان میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد مہم کے تحت بدھ کے روز مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے علاقے پر کئے جانے والے فضائی حملے میں کم از کم تئیس عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
شام پر کئے جانے والے اس قسم کے حملوں میں اب تک سیکڑوں شامی شہری جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔
حکومت شام نے گذشتہ تین برس کے دوران امریکہ کی زیرکمان کئے جانے والے اس طرح کے حملوں پر بارہا احتجاج اور اعلان کیا ہے کہ امریکہ کا یہ اتحاد، شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتا ہے اور ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف نام نہاد مہم کے بہانے وہ شامی شہریوں کا قتل عام کرتا رہا ہے۔
ٹیگس