غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی
Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ الخلیل، قلقیلیا، بیت لحم، نابلس، اور جنین پر ایک بار پھر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے جمعرات کے روز کے حملوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بیت المقدس کے پانچ فلسطینی شہریوں پر مسجد الاقصی میں داخل ہونے کے لئے پندرہ دن کی پابندی لگا دی۔
دریں اثنا دسیوں صیہونی انتہاپسند جمعرات کے روز ایک بار پھر صیہونی فوجیوں کی حفاظت میں باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور اس مسجد کی بے حرمتی کی۔انتہاپسند اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لئے ہمیشہ مسجد الاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔
ٹیگس