صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں متعدد فلسطینی گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i308209-صیہونی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_متعدد_فلسطینی_گرفتار
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کوگرفتار کر لیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں متعدد فلسطینی گرفتار

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کوگرفتار کر لیا ہے

صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔فلسطینی  قیدیوں کی حامی انجمن کے حوالے سے لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھے دسمبر سےجب امریکی صدر ٹرمپ نے  بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے صیہونی فوجیوں کی جانب سے چھے سو، دس فلسطینی گرفتار کئے جا چکے ہیں جن میں ایک سو، ستّر بچے اور نوجوان اور بارہ عورتیں شامل ہیں۔

بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے شیطانی فیصلے کے بعد غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج  کیا جا رہا ہے