صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں متعدد فلسطینی گرفتار
Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کوگرفتار کر لیا ہے
صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے مختلف علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔فلسطینی قیدیوں کی حامی انجمن کے حوالے سے لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھے دسمبر سےجب امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے صیہونی فوجیوں کی جانب سے چھے سو، دس فلسطینی گرفتار کئے جا چکے ہیں جن میں ایک سو، ستّر بچے اور نوجوان اور بارہ عورتیں شامل ہیں۔
بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے شیطانی فیصلے کے بعد غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے
ٹیگس