Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ

سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں ایک سو ستائیس فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنے بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لئے بہت سی اشیا پر ویٹ یا ویلیوایڈیڈ ٹیکس لگادیا ہے

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب مارات میں مختلف اشیا پر ایسی حالت میں ویٹ کو نافذ کیاگیا ہے کہ جب یہ دونوں ممالک مدتوں سے اس بات پر فخر محسوس کر رہے تھے کہ وہ تیل کی بڑی آمدنی کی بدولت کوئی اضافی ٹیکس وصول نہیں کرتے۔توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ مختلف اشیا ویٹ لگائے جانے کی بنا پر دو ہزار اٹھارہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اکیس ارب ڈالر کی آمدنی ہو گی۔ان دونوں ملکوں میں جن چیزوں پر ویٹ لگایا گیاہے  ان میں غذائی اشیا، ٹیکسٹائل، ہیرے جواہرات، الیکٹرانک وسائل، موبائل سیٹ، ہوٹلوں کے کرائے اور بجلی و پانی کے بل وغیرہ شامل ہیں۔سعودی عرب نے بڑھتے ہوئے معاشی مسائل کی بنا پر گذشتہ سال اپنے کئی ترقیاتی منصوبوں کو بھی روک دیا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کردی اور بجلی پر سبسڈی بھی ختم کر دی۔