صیہونی فوجیوں کی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i309179-صیہونی_فوجیوں_کی_جارحیت_متعدد_فلسطینی_زخمی
غرب اردن کے علاقے بیت لحم پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں کم از کم دس فلسطینی زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی

غرب اردن کے علاقے بیت لحم پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں کم از کم دس فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شہر بیت لحم کے قریب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں اور پھر صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دس فلسطینی زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راس العمود میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں پھر شروع ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سترہ فلسطینی شہید اور پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔